تحرک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر پروفیسر یعقوب شائق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،غلام محمد صفی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتحرک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر پروفیسر یعقوب شائق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،غلام محمد صفی{/AF}

اسلام آباد (پ ر)کنونیئرتحریک حریت جموں وکشمیر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ تحرک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر پروفیسر یعقوب شائق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مرحوم زندگی کے آخری سانس تک اقامت دین اور کشمیر کی آزادی کیلیے جدوجہد کرتے رہے پروفیسر شائق کا گھر تحریک کا مرکز رہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی میزبانی میں پیش پیش رہے اور کشمیریوں کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پروفیسر یعقوب شائق کی وفات پر مرحوم کے فرزند جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر سنیرصحافی راجہ بشیر عثمانی بھی موجود تھے غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر شائق کی ساری زندگی اللہ کے دین کے غلبے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے جدوجہد کرتے ہوے گزری ہے ہماری ان سے بہت یادگار ملاقاتیں اور نشتیں رہی ہیں ان کا گھر تحریک کا ایک مؤثر مرکز رہا ہے جہاں سے لوگوں کو نیا عزم اور حوصلہ ملتا رہا ہے ان کی تمنا تھی کہ ان کی زندگی میں کشمیر آزاد ہوجاے لیکن ان کی یہ آرزو پوری نہ ہوسکی مرحوم کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالی اور اس کے رسول ص کے احکامات کی روشنی میں گزرا ہے وہ چلتے پھرتے داعی تھے کشمیر کی تحریک سے ان کی جذباتی وابستگی تھی کشمیر کے مظلوم بھائیوں کیلیے ہمیشہ پریشان و مضطرب رہتے تھے غلام محمد صفی نے کہا کہ وہ ازادکشمیر و پاکستان کی معروف علمی و ادبی شخصیت تھے بیماری کی حالت میں متعدد کتب تصنیف کرکے یہ پیغام دیا کہ عزم و حوصلے سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کبھی بیماری کو اپنے اوپر طاری نہیں ہونے دیا وہ بہت نفیس انسان تھے بہت بامقصد زندگی گزاری اپنی اولاد کی بہتر خطوط پر تربیت کی نثار شائق کی صورت میں تحریک کیلیے ایک بہترین جانشین چھوڑا ہے اللہ تعالی ان کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر