{AF}
اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آزادکشمیر کے انتخابی عمل میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش سے اجتناب کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آزادکشمیر کے انتخابی عمل میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش سے اجتناب کریں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے دعوؤں کی نفی کرتے ہوئے سرپرستی میں لوٹوں کو شامل کیا جارہاہے اس سے آزادکشمیر میں پاکستان کے وقار کو مجروع کروانے کے مترادف ہے وزیر اعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کو تحریک آزادی کشمیر کی حساس صورت حال کا ادراک کرنا چاہیے اور انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کو یقینی بنائے جائے تقسیم کشمیر کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے آزادکشمیر میں کٹھ پتلی من پسند حکومت مسلط کرنے کی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خریدوفروخت کی بنیاد پر ایک سرمایہ دار کو حلقہ وسطی باغ کے عوام کی مزاحمت کے باوجود مسلط کیا گیا جس کا نہ کوئی سیاسی کردار نہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں لوٹوں اورکٹھ پتلیوں کو عوام اپنے اسلاف کی یاد تازہ کرتے ہوئے مسترد کریں حلقہ وسطی اور آزادکشمیر بھر میں میرٹ کی بالادستی اور عوامی حقوق کے حصول کی جنگ لڑی اس تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اللہ کی تائید و نصرت سے حلقہ وسطی باغ میں بھی فتح مند ہوں گے اور کٹھ پتلیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ سیاست سے سرمائے کے کلچر کے خلاف جہاد کریں گے،وسطی باغ کے عوا م نے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہم نے مشکل کی ہر گھڑی میں وسطی باغ کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا وسطی باغ کے مینڈیٹ پرکسی کو شپ خون نہیں مارنے دیں گے،باغ کے عوام شہداء اور غازیوں کے وارث ہیں ان کے ضمیر کا کوئی سودا نہیں لگا سکتا آزادخطے کوضمیر فروشی کی منڈی نہیں بننے دیں گے یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو ضمیر فروشی کی منڈی سجانے والوں اور اس کی پشتیبانی کرنے والوں کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے،سیاست اور سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی بالادستی کے قائل ہیں عوام کشمیر بچاؤ اور حلقہ بچاؤمہم میں ہمارا ساتھ دیں،ملی اور قومی غیرت کا تقاضا ہے کہ مہر عدل و انصاف کے نشان ترازو پر لگائیں،حلقہ وسطی باغ کے سیاسی دینی،مذہبی،علماء کرام،نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل،میرٹ کی بالادستی،ریاست کے وقار اور حلقے کو کسی در انداز سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ان کا شکریہ اداکرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم اللہ کی تائید اور نصرت سے ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں تمام جماعتوں سے وابستہ حقیقی سیاسی کارکنان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے آئندہ بھی ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ ہم نے علماء کرام،دینی اداروں کے وقار اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے انتخابات کے اس مرحلے پر عوام سیاسی شعور اور ملی غیرت کامظاہر ہ کرتے ہوئے برادری ازم اور ذاتی مفادات کے دائروں سے بالا تر ہوکر ہمارا ساتھ دیں،کشمیر کا سودا کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مظلوم طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی ہے مظلوموں کے ساتھ کسی کو ناانصافی نہیں کرنے دیں گے تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کا تقاضا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو ایوانوں تک پہنچائیں تا کہ ایوانوں میں پہنچ کر کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں اور عوامی مسائل حل کیے جاسکیں۔