{AF}
گگڈار حویلی میں پیش آنے والے واقعہ انسانیت کے لیے بڑا چیلنج ہے،رفعت عزیز {/AF}
کوٹلی(پ ر) ممبر قانو ن ساز اسمبلی آزادجموں وکشمیر رفعت عزیز نے کہا ہے کہ گگڈار حویلی میں پیش آنے والے واقعہ انسانیت کے لیے بڑا چیلنج،خواتین پر تشدد کے بعد خودکشی کا نام دینے سے حقائق کوچھپایا نہیں جاسکتا،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو جب تک عبرت کا نشان نہ بنایا اس وقت تک زمانہ جہالیت کی طرح واقعات رونما ہوتے رہیں گے،آزادکشمیر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی یہ واقعہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے حویلی میں پے در پے اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے حکومت کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ گگڈار ضلع حویلی میں ہونے والا واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے قابل مذمت،حکومت فی الفور واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرے،آئی جی پولیس اس دلخراش واقعے پر فوری کارروائی کریں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے حویلی سمیت آزادکشمیر بھر میں اس واقعے سے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوچکا اگر حکومت نے سخت نوٹس نہ لیا تو عوام قانون کو ہاتھ میں لیں گے جس سے خطے میں حالات خراب ہوں گے، مطلوبہ کردار ادا کرے،آزادکشمیر حساس خطہ ہے خطے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فی الفور اس مسئلے کا تدارک کیا جائے ورنہ انارکی سے پورا خطہ متاثر ہو گا جو کسی کے مفاد میں نہیں،ماں بیٹی کا سفاکانہ قتل دہشت گردی ہے جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہاکہ چادر اور چار دیواری کو پامال کر کے یہ واردات حکومت وقت کے لیے سوالیہ نشان ہے،انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مرتکبان واردات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے ٹریس کرتے ہوئے قرارواقعی سزا دی جائے تا کہ اس طرح کے سفاکانہ واقعات رونما نہ ہوں۔