{AF}
جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس موجود ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس موجود ہے،جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں،آزمائش کی ہر گھڑی میں جماعت اسلامی عوام کے پاس سب سے پہلے پہنچتی ہے،اسلام آباد کے محلات میں بیٹھ کر وسطی باغ کے عوام کے ضمیر خریدنے کے عزائم رکھنے والوں کو حلقے کے غیرت مند بہادر جرات مند اور شہداء اور غازیوں کے وارث سبق سیکھائیں گے،سیاست میں سرمائے کا کلچر غریب سیاسی کارکن کے استحصال کا باعث ہے،جماعت اسلامی اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے،سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا ہو قومی اثاثہ ہوتا ہے،جماعت اسلامی غریب سیاسی کارکن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے سراج الحق جیسے غریب سیاسی کارکن آج جماعت اسلامی پاکستان کے امیر ہیں یہ ہمار اعزاز ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نثار شائق ،عطالرحمان چوہان ،سردار ظفراﷲ خان،سید صفدر گردیزی،میجر شبیر،راجہ ممتاز،راجہ شفیق ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ میں جماعت اسلامی کے پاس متحرک اور فعال ٹیم موجود ہے حلقے کے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا اور میں نے حلقے کے عوام کے ساتھ تعلق مضبوط رکھا ،کوشش کی ہے اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک رہوں،سب سے زیادہ حلقے میں وقت دیا،ہمارے اس دور میں میرٹ کی بنیاد پر پوری ریاست میں ہزاروں افراد محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے حلقہ وسطی باغ میں بھی سینکڑوں نوجوان بھرتی ہوئے،اسمبلی کے اندر کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کیا،ہمارے اس کردار کو ریاست کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تسلیم کیا جارہاہے،جماعت اسلامی کے کارکن حلقہ وسطی باغ میں بھرپور اندا زسے انتخابی مہم چلائیں اﷲ پاک کے فضل سے جیت ہماری ہوگی،انھوں نے خبردار کیاہے کہ حلقے کی تقسیم کا ایجنڈالے کر آنے والوں کو مل کر شکست دیں گے،تقسیم کشمیراور تقسیم حلقہ کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔جماعت اسلامی تمام قبائل کا گلدستہ ہے،برادری ازم کے ماحول کو ہم نے ختم کیا اب اگر پھرکوئی اس کوئی تعفن زدہ مردے کوآٹھانے کی سازش کرے گا ہم مل کر مقابلہ کریں گے،باغ کو اجاڑنے کے عزائم رکھنے والوں کو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔