{AF}
کشمیریوں کی گردنوں پر جب تک سر موجود ہیں وہ شہداء کشمیر کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی گردنوں پر جب تک سر موجود ہیں وہ شہداء کشمیر کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،کورونا وباء کے باعث مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قائدین حریت اور حریت پسند عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے انسانی المیے کے رونما ہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے،جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کی پشتیبان رہے گی جماعت اسلامی نے آمدہ انتخابات میں امیدوار فائنل کر لیے جلد ناموں کا اعلان کردیا جائے گا،آزادکشمیر میں عدلیہ بحران پر شدید تشویش ہے ہزاروں سائلین اس بحران کے باعث مشکلات کا شکار ہیں عدلیہ میں میرٹ پر ججز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امراء شیخ عقیل الرحمان،نورالباری،ارشد ندیم،راجہ فاضل،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل تنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال اور آزادکشمیرمیں آمدہ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی فریضہ اقامت دین کے لیے برسر پیکار ہے نظام عدل کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نے آمدہ انتخابات میں متبادل قیادت پیش کردی ہے کارکنان بھرپور انداز سے مہم چلائیں ہمارے مسائل کے حل کا ایجنڈا اور لائحہ عمل جماعت اسلامی کے پاس ہے 73سالوں میں برسراقتدار رہنے والوں کے پاس عوام کی فلاح اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے جماعت اسلامی کشمیریوں کے قومی تشخص کی بحالی اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات نہ کرے ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا ہے مودی کے اقدامات کے بعد کشمیری پاکستان سے کشمیرکی آزادی کے جوابی روڈ میپ کے منتظر ہیں۔