{AF}
تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل بطل حریت محمد اشرف صحرائی کی رخلت سے تحریک آزادی کشمیر کا درخشندہ باب بند ہو گیا{/AF}
تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل بطل حریت محمد اشرف صحرائی کی رخلت سے تحریک آزادی کشمیر کا درخشندہ باب بند ہو گیا اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،راجہ جہانگیر خان،سردا ر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،راجہ فاضل تبسم،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل بطل حریت محمد اشرف صحرائی کی رخلت کو تحریک آزادی کشمیر کا ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف صحرائی کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر کا درخشندہ باب بند ہو گیا،اشرف صحرائی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیے جانے کے بعد 12جولائی 2020ء کو جموں خطے کی ادھمپور جیل میں منتقل کیا گیا تھا ان کی صحت تشویشناک حد تک گرجانے کے بعد انہیں گزشتہ روز جموں کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا دوران حراست انہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی اور ان کے اہل خانہ کو بھی ان کی شدید علالت سے بے خبر رکھا گیا،محمد اشرف صحرائی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رکن تھے اور ساری زندگی بزرگ قائد حریت سید علی گیلانی کے دست راست رہے محمد اشرف صحرائی ایک سخت جان آزادی پسند تھے گزشتہ سال 19مئی 2020کو ایک آپریشن کے دوران ان کے بیٹے جنید صحرائی کو قابض افواج نے شہید کردیا تھا،مرحوم نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کیے رکھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن ان کے پائیہ استقلال میں خفیف سی لغزش نہ آئی مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی جان،مال،اولاد سب کچھ تحریک کے لیے قربان کردیا،صحرائی صاحب کی وفات کشمیری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی سیئات سے درگزر کرتے ہوئے ان کی تحریک کے لیے خدمات کو قبول فرمائے۔