{AF}
قبلہ اول اور کشمیرکی آزادی پوری امت پر فرض ہے،لیاقت بلوچ،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد (پ ر) ملی یکجہتی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے اسرئیل دنیا کے نقشے پر ایک ناجاہز ریاست ہے اورالقدس پر اسرئیل کا قبضہ سراسر غاصبانہ و جابرانہ ہے اسرئیل و بھارت باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں مسلم ملت کو متحد ہوکر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام قبلہ اول کی آزادی قریب ہے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا سیمینار سے وزیر حکومت محترمہ شیریں مزاری چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر وحدت المسلمین کے سیکرٹری جزل علامہ راجہ ناصر عباس،اینکر پرسن مظہر برلاس سمیت دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے خطاب کیا لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں نے کبھی اسرئیل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کشمیری ملت نے ایک لمحہ بھی بھارت کے قبضے کو تسلیم کیا ہے اسرئیل و بھارت نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وجبر کے تمام ہتھکنڈے آزماے لیکن وہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو زیر نہیں کرسکے لاکھوں لوگ کشمیر و فلسطین میں شہید کردیے گے ہزاروں لوگ زخمی و معذور ہیں ہزاروں جیلوں میں بند ہیں ہزاروں ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی گی ہزاروں گمنام قبروں میں ہیں پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے بعد میڈیا پر پابندیاں ہیں عالمی برادی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیرحکومت محترمہ شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم دنیا منتشر ہے او آئی سی بے جان ادارہ ہے او آئی سی فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کرسکا بدقسمتی سے او آئی سی کا ادارہ آپس میں الجھ کر رہ گیا ہے مسلم دنیا آپس میں الجھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد و یکجہتی کا ہے مسلم دنیا متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی طرح فلسطین کی پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے وہ تحریک کریں گی پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا القدس آزاد نہیں ہوجاتا ہم اسرئیل کو تسلیم نہیں کرسکتے نہ اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرسکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی پوری قیادت جیلوں میں بند ہے کشمیری قیادت بھارت کے عقوبت خانوں میں ہیں ظلم وجبر کی سیاہ رات طویل تر ہوتی جارہی ہے کشمیری عوام اس تحریک کو جہاد فی سبیل اللہ سمجھتے ہیں کشمیری عوام تکمیل پاکستان اور سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری اپنا حق ادا کررہے ہیں پاکستانی ملت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی پشتی بانی جاری رکھیں،کشمیری اپنا فرض پورا کررہے ہیں کشمیری قوم نے اپنے بیٹوں کی قربانی پیش کی ہے کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے ہم نے اپنا فرض ادا کردیا کشمیری ملت نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جاے آج کشمیر کی مائیں بیٹیاں وہاں کے بزرگ جوان پاکستان کی ملت کو پکار رہے ہیں وہ آپ کی مدد کے منتظر ہیں کشمیری اسلام اور آزادی اور سالمیت پاکستان کیلیے قربانیاں دے رہے کشمیریوں کی منزل اسلام ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف و صرف آزادی ہے وہ آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں یہ عہد کریں کہ ہم ہر محاذ پر کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں عزم کا پیغام دیں بھارت اور اسرئیل بہت مکار دشمن ہیں جو مسلمانوں کے خلاف ہر محاذ پر سازشوں میں مصروف ہیں یہود و ہنود آپ کے دشمن ہیں بھارت نے چوہتر برس گزرنے کے بعد بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے بھارت بلوچستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں مصروف ہے پاکستان کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے پاکستانی ملت متحد و یکجان ہوکر بھارت کی ان سازشوں کو ناکام بنا دے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں حضور نے جہاد کا راستہ اختیار کیا ہے آج کشمیر میں وہی جہاد اسلام کے غلبے کیلیے جاری ہے ہم بھی کشمیر کی اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں کشمیری بچے بوڑھے جوان اس تحریک میں شریک ہیں اپنی جانیں قربان کررہے ہیں آپ ان کا سہارا بنیں ان کی ہر سطح پر مدد کریں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے کشمیری سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان کا ساتھ دیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ان شاء اللہ کشمیری جلد اپنی منزل آزادی سے ہمکنہار ہوں گے عبدالرشیدترابی نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز راہنما اشرف صحرائی کی بھارتی جیل میں شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کی تحریک کیلیے گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ان قربانیوں کے نتیجے کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔