{AF}
جیل میں اشرف صحرائی کی شہادت پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،غلام محمد صفی،راجہ فاضل تبسم{/AF}
اسلام آباد(پ ر) تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کی جیل میں علاج کی عدم سہولت کے باعث شہادت پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے باہر مظاہر ہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر تحریک حریت غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کو قیادت سے محروم کرنے کے لیے ایک منصوبے کے تحت قائدین کو شہید کیا جارہا ہے ادھمپور جیل میں تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کی شہادت اسی سازش کا حصہ ہے اس وقت پوری حریت قیادت جیلوں میں ہے اور ہزاروں حریت پسند بھی مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کی جیلوں میں موجود ہیں جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ جیل میں اشرف صحرائی کی علاج نہ ہونے کے باعث شہادت پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشا دیکھ رہی ہے انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے خلاف قرار پاس کروا کر مداخلت کی جائے ہندوستان بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔