الیکشن کمیشن آزادکشمیر ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کی اصلاح کے لیے تاریخ میں مزید توسیع کرے،حمد تنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanالیکشن کمیشن آزادکشمیر ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کی اصلاح کے لیے تاریخ میں مزید توسیع کرے،حمد تنویر انور خان{/AF}

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کی اصلاح کے لیے تاریخ میں مزید توسیع کرے،نادار کے ذریعے درج کیے گئے ہزاروں ووٹوں کا اندراج کا مقام درست نہیں کئی ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن تبدیل ہیں ان کو درست کیا جانا ضروری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حلقوں میں ووٹر فہرستوں میں اغلاط ہیں کئی لوگوں کے ووٹ درج نہیں جو درج ہیں وہ اپنے پولنگ اسٹیشن کی بجائے دور دراز پولنگ اسٹیشنوں پر درج کیے گئے ہیں اگر یہ غلطی سے ہوئے ان میں درستگی کی جائے اور ان بے ضابطگیوں کو درست کرنے کے لیے تاریخ میں توسیع کی جائے تا کہ لوگوں کی مشکلات میں کمی ہو۔انہوں نے کہاکہ فارم ب نادرا کی طرف سے جاری کی جانے والی دستاویز ہے جس کی بناء پر ووٹر لسٹ کو درست کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی درستگی کے عمل کو اتنا پیچیدہ ہے کہ اتنے کم وقت میں درستگی کا عمل ممکن نہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر