{AF}
جماعت اسلامی اقدار اور اصولوں کی پاسدار رائے عامہ منظم کر کے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقدار اور اصولوں کی پاسدار رائے عامہ منظم کر کے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی محض اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ نظام عدل کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے،حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی اور مالی نقصان پر دکھ ہوا حکومت جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لے کر ازالہ کرے،کشمیرکی آزادی اور ریاست کی خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہے،آزاد خطہ انسانی اورقدرتی وسائل سے مالا مال ہے نالائق اور نااہل قیادت نے ان وسائل کو برؤے کار نہیں لایا آزادکشمیر مسائلستان کا منظر پیش کررہا ہے سڑکیں کھنڈرات،ہسپتال ادویات سے خالی اور تعلیمی ادارے خستہ حالی کا شکار ہیں،بیرون ملک کشمیری سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن موافق حالات نہ ہونے کی وجہ سے وہ سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرے جماعت اسلامی آزاد خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی خدمات تاریخ کا درخشندہ باب ہیں تحریک آزادی کشمیر میں بے مثل کردار جماعت اسلامی نے ادا کیا اور کررہی ہے عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ جماعت اسلامی لے کر میدان میں اتری ہے صحت تعلیم اور ریلیف میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام لانا چاہتی ہے مخلوق کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اللہ کے در سے آشنا کیا جائے اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیا جائے قرآن وحدیث کا روزانہ مطالعہ کیا جائے اللہ کی مدد اور نصرت سے ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اللہ کی رضا ہمارا مقصود ہے۔جماعت اسلامی کے کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے انگریز کا دیا ہوا فرسودہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے روایتی قیادت اپنے مفادات اسی نظام میں محفوظ سمجھتی ہے اور اس نظام کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کررہی ہے جماعت اسلامی عوام کی گردنیں اس فرسودہ نظام سے آزاد کروانے کے لیے میدان میں اتری ہے قوم ساتھ دے۔