جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اورسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا عنوان بنے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اورسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا عنوان بنے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اورسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا عنوان بنے گی عوام 73برسوں سے بار بار آزمائی ہوئی قیادت کو آزمانے کے بجائے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ‘ جماعت اسلامی اپنے تشخص ‘ منشور انتخابی نشان اور زندگی کے تمام شعبوں میں خدمات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ موجود ہے، جماعت اسلامی آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردلوائے گی ‘قدرتی وسائل کو درست انداز سے استعمال میں لا کر پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی‘کشمیر بنک کو شیڈولڈ بنک کا درجہ دلوا کر پوری دنیا میں اس کی شاخیں قائم کریں گے جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبان ہے شہداے کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی اس موقع پر آزادکشمیر کے عوام جاگتے رہیں اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کے خلاف جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں جماعت اسلامی وحدت کشمیراور حق خودارایت پر کوئی کمپورومائزنہیں کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ اپنے مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہاہے ،نہ تو کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی موثر کردار ادا کرسکا اور نہ ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل کیے جاسکے ، جماعت اسلامی بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ‘ جماعت اسلامی صحت، تعلیم کی فراہی اورتحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثل کردار کے ساتھ عوام کے درمیان موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اپنی یونین کا حصہ بنا کر عملا کشمیر پر قبضہ کر لیا ‘ مقبوضہ کشمیر کے اندر 21ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہے اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ‘ اکتیس لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش جاری ہے ‘ کشمیری پاکستان سے توقع کر رہے تھے کہ وہ مودی کے اس خوف ناک اقدامات کے جواب میں اسلام آباد سے جوابی اقدامات کیے جائیں گے لیکن تاحال کشمیری ان اقدامات کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات اس حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں کہ عوام جماعت اسلامی کے نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجیں تا کہ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے بھی ہم ان سازشوں کو ناکام بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر