جما عت اسلامی ظلم ناانصافی اور اقرباء پروری پرمبنی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جما عت اسلامی ظلم ناانصافی اور اقرباء پروری پرمبنی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ،چھترنمبر 2(پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جما عت اسلامی ظلم ناانصافی اور اقرباء پروری پرمبنی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،اسمبلی کے پلیٹ فارم سے13ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ریاستی وسائل کو کشمیرکونسل کے چنگل سے واگزاراور میرٹ کی بالادستی قائم کروانے میں کرداد ادا کیا،ریاستی اداروں کی اصلاح احوال اورن کا رخ متعین کروایا،73برسوں میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس اور فیئر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہزاروں غریبوں کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھلوائے،کشمیرکی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جماعت اسلامی کا ہدف اور مشن ہے،جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں باکردار باصلاحیت اور پڑھی لکھی قیادت میدان میں اتار دی ہے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ان کے حقوق کے محافظ ہوں،ایسے لوگوں کو اسمبلیوں میں آنے سے روکیں جو میرٹ کی پامالی کوپسند کرتے ہیں اور ذاتی مفاد ات حاصل کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی شرقی باغ کے زیر اہتمام ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تنویر انور خان،قائمقام امیر ضلع مولانا ہدایت اﷲ،سردار ساجد چغتائی،سردار یونس،معروف صحافی طاہر عباسی،ساجد شفیق،فرخ خلیل ،خالد کھوکھر،خورشید چغتائی،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی 1996سے انتخابی عمل میں ہے ،آزاد کشمیرمیں پہلی مرتبہ ایم ایل اے فنڈز متعارف کروایا،اور ہر گاؤں کی سطح پر منصوبے مکمل کروائے اور لوکل گورنمنٹ نے وسطی حلقے کو ماڈل حلقہ قراردیا،جس میں سو فیصد وسائل درست انداز سے لگے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اسی طرح پورے آزاد کشمیرمیں تعمیروترقی کا کام میرٹ پر ہوجو علاقے پسماندہ رہ گئے ہیں وہاں کام کیاجائے ،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کی جنگ اسمبلی کے اندر اور باہر لڑری ہے ،جب میرٹ پامال کرکے 486افراد آفسر بھرتی کیے گئے اور وہ بعد میں پبلک سروس کا ٹیسٹ نہ پاس کرسکے تو قانون ساز کے ذریعے ان کو بھرتی کیا گیا ان کے خلاف بھی جماعت اسلامی نے عدالتی جنگ لڑی تھی،آج بھی ہم عدل کی بات کرتے ہیں میرٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہماری اسمبلی تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبان اور نظام عدل قائم کرنے والی ہو،یہاں ایسے افرادہونے چاہیے جو ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو پیش نظر رکھیں،انھوں نے کہاکہ وسطی باغ کے عوام نے تین مرتبہ عملا مجھے کامیاب کیاہے مگر جنر ل مشرف نے کشمیرکے لیے چار نکاتی فارمولہ پیش کیا تھا اس کے خلاف ہماری توانا آواز تھی جو ان کو پسند نہ تھی اور نتائچ تبدیل کروائے ،اب کوئی مائی کا لال ایسا نہیں کرسکتا،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے نہ کوئی کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کرسکتاہے اور نہ ہی عوا م کے حقوق غضب کرسکتاہے ،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے سید صلاح الدین کے خلاف عالمی سطح پر سازش کی اور ان کو دہشت گرد وں کی لسٹ میں شامل کروانے کی سازش کی مگروزیرا عظم نے ان کو وزیر اعظم ہاؤس میں بلاکر ہاتھوں نے ہاتھ ڈال کر اعلان کیا کہ کہ ہمارے حریت پسند لیڈر ہیں ،میری تجویز پر اسمبلی کا اجلاس ہوا کشمیرپر متفقہ قرارداد پا س ہوئی جو دنیا کے سب حکمرانوں ا وراقوام متحدہ کی بھیجی گئی اور ہندوستان کی سازش کو ناکام بنایا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خدمات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں ہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اس حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی،جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی او رکشمیرکی آزادی کا ایجنڈ ا لے کر میدان میں نکلی ہے ،پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ،محترم عبدالرشید ترابی صاحب کی اسمبلی میں شاندار کارکردگی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے ،ہمارے پاس باصلاحیت قیادت موجود ہے،جماعت اسلامی نے صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے عوام اعتماد کریں توقومی وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیں گے،اس موقع پر سردار ساجد چغتائی نے کہاکہ گزشتہ 30برسوں سے اس حلقے میں 2ہی چہرے بدل بدل کر آرہے ہیں اور عوام کو لوٹ ررہے ہیں،اس بار جماعت اسلامی ان چہروں کے تبدیل کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر