{AF}
کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے تقسیم کشمیرکے خطرناک منصوبے کو ناکام بنائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے تقسیم کشمیرکے خطرناک منصوبے کو ناکام بنائیں گے،5لاکھ شہداء کے مقدس لہو سے بے وفائی کرنے والے پہلے بھی عبرت کا نشان بنے ہیں اور اب بھی بنے گے،کشمیری73سالوں سے اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنے سروں کی فصلیں کٹوارہے ہیں،جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی وہ قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کرتے رہیں گے،وحدت کشمیراور حق خوداردیت کے حصول پر پوری کشمیری قیادت اور قوم متحد اور متفق ہے،نریندرمودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کا قتل عام کررہاہے گزشتہ 19ماہ سے مکمل لاک ڈاون ہے ،ایسے میں دہلی سے کشمیریوں کے خون سے لتھڑا یوم پاکستان پر خط کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،جما عت اسلامی انتخابات میں اپنے نشان اپنے جھنڈے اپنے منشور اور تقسیم کشمیرنامنظور ایجنڈے کے ساتھ اپنی قوم کے پاس جارہی ہے،جمات اسلامی کسی قیمت پر دشمن کی سازشو ں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ کشمیرکے حوالے سے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہاہے،عالمی اسٹیبلشمنٹ کے خطرناک ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس مشکل ترین مرحلے پر پوری قوم اور جماعت اسلامی کو چوکنا اور بیدار رہنا ہوگا،پاکستان اور کشمیرکے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب کرنا ہوں گی،پوری قوم جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحدا ور متفق ہوکر مقابلہ کرے ،جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کا کردار ادا کیا،کشمیری پاکستانی قوم اور اہل جماعت اسلامی سے توقع رکھتے ہیں کہ صبح آزادی تک پشتیبانی کا کردار ادا کیاجاتا رہے گا،کشمیریوں نے اﷲ کے بھروسے پر جدوجہد کا آغاز کیا او روہ اﷲ کی نصرت اور تائید سے آزادی حاصل کریں گے۔