جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپورانداز سے حصہ لے گی کارکن بھرپور تیاری کریں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،تنویر انورخان

{AF}Tanveer Khanجماعت اسلامی انتخابات میں بھرپورانداز سے حصہ لے گی کارکن بھرپور تیاری کریں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،تنویر انورخان{/AF}

جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپورانداز سے حصہ لے گی کارکن بھرپور تیاری کریں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے،راجہ ،تنویر انورخان، جہانگیر خان میرپور( پ ر)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان اورسیکرٹری جنرل تنویر انور خان نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپورانداز سے حصہ لے گی کارکن تیاری کریں،مستقبل جماعت اسلامی کاہے،ایک طرف تحریک آزادی کشمیرنازک ترین مراحل سے گزررہاہے اور آزاد کشمیرکے عوام مسائل کا شکار ہیں جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور ریاست کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے،نظام عدل کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے،جماعت اسلامی قرآن کے نظام کے قیام کے لیے عوام کے پاس جارہی ہے اﷲ تعالیٰ نے جو نظام انسانوں کے لیے دیا اس کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے ان خیالات کااظہارانھوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جماعت اسلامی کے قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین منگلہ ڈیم کے مسائل حل کرے ،متاثرین زلزلہ کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے،جماعت اسلامی خدمت کے شاندار ریکارڈ اور تحریک آزاد ی کشمیر کے جانے والی جدوجہد کے ساتھ میدان میں اتری ہے ،عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی عوا م کے بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل کردے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر