دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں لاکھوں لوگوں کے سینوں میں قرآن کا محفوظ ہونا معجزہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidدینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں لاکھوں لوگوں کے سینوں میں قرآن کا محفوظ ہونا معجزہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں لاکھوں لوگوں کے سینوں میں قرآن کا محفوظ ہونا معجزہ ہے،دینی مدارس جدید چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے علماء کرام تیار کریں،قرآن محض تلاوت کے لیے بلکہ پوری انسانیت کی راہنمائی کے لیے اترا ہے،جماعت اسلامی دنیا میں قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن کا سب سے بڑ ا حق یہ ہے کہ اس کو بطور نظام زندگی نافذ کیا جائے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹیڈیز کی خدمات قابل تحسین ہیں،قرآن کے نزول کا ماہ مبارک سایہ فگن ہو رہا ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے صدر تحفظ ختم نبوت پاکستان مفتی امتیاز مروت،جمعیت اتحاد العماء آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل منیر ضیاء،مولانا خالد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی راہنمائی کے لیے قرآن نازل فرمایا اس میں انسان کے زندگی گزارنے کے سارے اصول اور قوانین وضع کیے گئے ہیں ان اصولوں اور قوانین کے مطابق انسانیت چلے تو وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی منازل طے کرسکتی ہے جماعت اسلامی قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے برسر پیکار ہے دجالیت اور فتنوں کے عروج کے دور میں انسانوں کو قرآن کی طرف رجوع کرنا چاہیے قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اس پر عمل کریں اور اس کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر