ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،عبدالرشید ترابی{/AF}

ڈڈیال،چڑھوئی ( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیما نی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے ،کشمیری نامساعد اور مشکل ترین حالا ت کے باوجود مزاحمت کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں،ہندوستان کانام نہادسکولراور جمہوری چہرے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکاہے،5اگست کے بعد بدقسمتی سے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق بیس کیمپ کی قیادت بھی اجتماعی طورپر مطلوبہ کردار ادا نہ کرسکی اور کشمیریوں کی جو توقعات پاکستان سے وابستہ تھیں وہ بھی پوری نہ ہوسکیں،پوری قیادت اپنے ضمیر اور تاریخ کے کٹہرے میں کھڑی ہے،حکومت پاکستان قومی موقف اور ریاستی پالیسی سے انحراف سے اجتناب کرے ،اقوام متحدہ کی قراردادیں اور حق خودارادیت ہمارے مقدمے کی بنیادیں ہیں،حکومت پاکستان کوئی ایسی بے تدبیری نہ کرے جس سے تحریک آزادی کشمیرکو نقصان ہواور پاکستان کو عالمی سطح پر موقف کمزور ہو،ان خیالات کااظہارانھوں نے دورہ ڈڈیال اور چڑھوئی کے موقع پر تقریبات سے خطاب صحافیوں اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع کوٹلی حبیب الرحما ن آفاقی،غفارت شاہد ، پر راجہ ادریس ،عبدالحمید چوھدری ،عبدالواحد بھی موجو د تھے ، عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آمدہ انتخابات کی بڑی اہمیت ہے ،جماعت اسلامی نے اپنے منشور،جھنڈے اور انتخابی نشان پر امیدوا ر میدان میں اتار دیے ہیں،جاعت اسلامی نے ہر حلقے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت اور باکردار ٹیم اتار دی ہے،جماعت اسلامی کے امیدوار ان کا سمبلی میں پہنچانا ضروری ہے ،ایک تو کشمیرکی آزادی کے لیے اس پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور دوسرا عوام کے مسائل کے حل لیے کردارا دا کرنا ہے،جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی میں ہوں تو حکومت پاکستان اور اس کے اداروں کی کشمیرپالیسی درست سمت پر رکھوانے میں کردارد ادا کریں گے،تحریک آزاد کشمیرسے کمنٹمنٹ رکھنے والے لوگوں کو اسمبلی میں ہونا چاہیے ،اسا لیے کشمیرکے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں،جماعت اسلامی اپنی خدمت کے شاندار ریکارڈ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جدوجہد کے ساتھ میدان میں موجود ہے،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ متاثری منگلہ ڈیم کے مسائل حل کیے جائیں عدالت نے جو فیصلے دیے ہیں ان کے مطابق یہاں کے متاثرین کو معاوضے دیے جائیں ان کی بڑی قربانیاں ہیں ان کے فراموش نہیں کیا جاسکتا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق دیے جائیں جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ،لیکن کوئی ایسا فیصلہ نہ کیاجائے جس سے تحریک آزادی کشمیر کونقصان ہو،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیرطرز کا باوقار اور بااختیار سیٹ اپ دیا جائے،سپریم کورٹ ،صدر اورکونسل کو مشترک کیاجائے تاکہ وحد ت کشمیرقائم رہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر