{AF}
عبدالرشید ترابی پوری امت کے قائد اور مظلوم کشمیریوں کے ترجمان ہیں،نثار احمد شائق{/AF}
ملوٹ(پ ر) جے آئی یوتھ آزادجموں وکشمیر کے صدر نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی پوری امت کے قائد اور مظلوم کشمیریوں کے ترجمان ہیں حلقہ وسطی باغ کے عوام ان کو کامیاب کروائیں،عبدالرشید ترابی کا موجودہ اور سابقہ اسمبلی کا دورانیہ تاریخی ہے ایم ایل اے فنڈ متعارف کروانا ہو یا میرٹ کا قیام بھرپور کردار ادا کیا،حلقہ وسطی باغ کے عوام ان پر اعتماد کریں تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں،حلقہ وسطی باغ کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتماد کیا جے آئی یوتھ کے سینکڑوں نوجوانوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے آج یونین کونسل ملوٹ کا ورکرکنونشن منعقد ہو گا امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی خصوصی خطاب کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ملوٹ،جگلڑی،بیس بگلہ سمیت دیگر مقامات کے دورے کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ کے نوجوان حلقہ وسطی باغ میں انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں گے جماعت اسلامی ہی ریاست میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے اور کشمیرکی آزادی کے لیے حقیقی کردار ادا کرسکتی ہے عبدالرشید ترابی نے اسمبلی کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے میرٹ کا قیام ان کی جدوجہد کا ثمر ہے جس سے آج غریب کے بچے استفادہ کررہے ہیں میرٹ کے قیام سے آزادکشمیر بھر میں 73سالوں میں پہلی مرتبہ غریبوں کے بچوں کے لیے بھی سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھلے انہوں نے جے آئی یوتھ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچ کر عبدالرشید ترابی کا پیغام پہنچائیں۔