حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ سیاسی،سفارتی اور معاشی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ سیاسی،سفارتی اور معاشی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ سیاسی،سفارتی اور معاشی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرے،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط کرے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے،5اگست 2019ء کے ظالمانہ اقدامات اور 20ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کے جواب میں اسلام آباد سے کشمیرکی آزادی کاجوابی روڈ میپ دینے کی بجائے وزیر خزانہ کی طرف سے تجارتی روابط کی بحالی کا اعلان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے شہ رگ کو بچانے کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت وضع کی جائے ہندوستان کے ساتھ تجارتی روابط کی بحالی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں کشمیری کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے دفعہ 370اور 35Aکا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے 35لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کرچکا ہے اس طرح کے اقدامات کے باوجود حکومت پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء قربان کیے ہیں وہ کسی کو شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرنے دیں گے۔شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر