حکومت پاکستان نے ہٹلر ثانی کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان نے ہٹلر ثانی کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ہٹلر ثانی کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 370اور 35Aکی بحالی کے بغیر ہندوستان کے ساتھ کسی طرح کے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے حکومت کی طرف سے اپنے موقف اور پالیسی سے انخراف سمجھ سے بالا ہے مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی نے قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے ان حالات میں ہندوستان کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانا کشمیریوں سے بے وفائی کے مترادف ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے قومی موقف اور قومی پالیسی سے پیچھے ہٹنے کی بجائے کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دے کشمیریوں نے آزادی کے لیے لاکھوں شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر