{AF}
ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے عوام کے خیر خواں نہیں ہوسکتے ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے عوام کے خیر خواں نہیں ہوسکتے ،پیسوں کی بنیاد پر آزادکشمیر کے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنا درست نہیں لوٹوں کو جمع کر کے کوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ،آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے یہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ،مقبوضہ کشمیر کے اندر 19ماہ سے سوا کروڑ لوگ مکمل لاک ڈاؤن میں ہیں اور یہاں پارٹیاں بدلنے کے لیے پیسے استعمال کیے جارہے ہیں پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ایک ایسے فرد کو لارہی ہے جس کا نہ تو آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے کوئی کردار ہے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوئی کردار ادا کیا ،محض پیسوں کی بنیاد پر لانا کشمیریوں کی توہین ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر عمران خان نے کچرا جمع کر کے جو حکومت بنائی اس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے یہاں بھی اگر اسی طرح کیا گیا تو عوام مسائل کا شکار ہوں گے آزادکشمیر کے غیور عوام ایسے لوگوں کی انتخابات کے موقع پر ضمانتیں ضبط کروائیں تا کہ لوٹا کلچر کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے ۔