عبدالرشید ترابی نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کردی

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کردی {/AF}

مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کردی جس میں لکھا گیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ،دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث حکومتیں عوام کو اضافی ریلیف فراہم کررہی ہیں ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام میں سنگین اضطراب پایا جاتا ہے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں حکومت اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کا اہتمام کرے دنیا بھر میں حکومتیں عوام کو کورونا وائرس کی وجہ سے اضافی ریلیف فراہم کررہی ہیں ان حالات میں قیمتوں میں اضافہ مزید اضطراب کا باعث بن سکتا ہے اس لیے حکومت یہ مسئلہ فوری حل کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر