{AF}
الیکشن کمیشن کی طرف سے کمیٹیوں کے لئے صرف ضلعی سطح پر نام طلب کئے گئے،نورالباری{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی نورالباری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کمیٹیوں کے لئے صرف ضلعی سطح پر نام طلب کئے گئے لیکن اس لسٹ میں وادی کی کمیٹیاں ایک ہی شہر کے مختلف مقامات سے اور تحصیلوں سے نام شامل کئے گئے ہیں اپنے تحریر کردہ خط کے برعکس یہ صورت حال تشویشناک ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نورالباری نے کہا کہ باقی جماعتوں کو اندھیرے میں رکھ کر وادی کے ایک ہی ضلع سے کء نام کس طرح قبول کئے گئے۔ یہ انصاف کے تقاضوں کے قطعی برعکس ہے۔ سیالکوٹ سے جماعت وادی کے حلقے کے لئیجماعت اسلامی کے سعید خان ایڈوکیٹ کا نام مکمل دستاویز کے ساتھ ارسال کیا گیا تھا جو الیکشن کمیشن کی اس لسٹ میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ نہ ہی یہ فہرستیں اور باقی صوبوں کی فہرستیں ہمیں موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب کی یہ فہرست بھی کسی اور ذریعے سے ہم تک پہنچی ہے۔ الیکشن کمیشن فی الفور اس واقعے سے آگاہ کرے ۔