{AF}
وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری،آئی جی دیامر گریجویٹ الائنس کے جائز مطالبات فوری تسلیم کریں:مولانا عبدالسمیع،نظام الدین{/AF}
وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری،آئی جی دیامر گریجویٹ الائنس کے جائز مطالبات فوری تسلیم کریں:مولانا عبدالسمیع،نظام الدین
اہل دیامر نے اپنے آباؤاجداد کی قبروں کو مسمار کر کے پاکستان کو روشن کرنے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل دید ہیں گلگت،اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری جنرل نظام الدین نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ دیامر گریجویٹ الائنس کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اہل دیامر نے اپنے آباؤاجداد کی قبروں کو مسمار کر کے پاکستان کو روشن کرنے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل دید ہیں،حق تلفی سے مسائل میں اضافہ ہو گا اور ماحول کشیدگی کی جانب بڑھے گا جو خطے کے لیے نقصان کا باعث بنے گا ایسی کوئی بے تدبیری نہ کی جائے جس سے یہاں کے عوام اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہو،انہوں نے کہاکہ گریڈ 1سے لے کر گریڈ16تک اور دیگر سکیلز میں سٹاف کا حق اہلیاں دیامر کا ہے دیامر کے غیور اور بہادر عوام نے پاکستان کے لیے ہمیشہ قربانیاں پیش کیں سپیشل پرسنز کے کوٹے پر معذور افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے اور مقامی افراد کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کی جائیں اور غیر ریاستی باشندوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے اس سے یہاں کے بسنے والوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری آئی جی کو خبردار داد کیا کہ وہ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کریں یہ حساس خطہ ہے اور کسی بھی قسم کی کشیدگی سے ملک دشمن فائد ہ اٹھا سکتے ہیں۔