نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے:قرارداد جماعت اسلامی آزادکشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے:قرارداد جماعت اسلامی آزادکشمیر{/AF}

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے:قرارداد جماعت اسلامی آزادکشمیر قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی جس میں لکھ گیا ہے کہ یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین،بالخصوص غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہل فلسطین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور اس امر پر تشویش کااظہار کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اہل فلسطین کی امنگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ کی نام نہاد ڈیل آف سینچری کے ذریعے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل کا عمل جاری ہے بد قسمتی سے بعض عرب اور مسلم حکمران بھی اس کے آلہ کار بننے جارہے ہیں بد قسمتی سے یہ ایک ایسی پسپائی ہے جس کا انجام مکمل تباہی کی صورت میں ہی سامنے آئے گا ۔اجلاس ایسے آلہ کار حکمرانوں کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ ان کی یہ شکست خوردہ پالیسی قرآن وسنت کی تعلیمات اور اسلامی روایات کے مغائرہے اجلاس حکومت ،وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے فلسطین کی حمایت کی واضح حمایت جہاں قابل تحسین ہے اور توقع رکھتا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف پر استقامت دکھائے گی اور دیگر مسلم ممالک بھی پسپائی اختیار کرنے کی بجائے تحریک آزادی فلسطین کی بھرپور پستیبانی کریں گے ۔یہ اجلاس آذربائیجان کی نکورا کالاباغ کو آرمینا سے آزادی کے حصول پر خراج تحسین و مبارکباد پیش کرتا ہے آزاد آزربائیجان کی فتح سے ایک مرتبہ پھر یہ تاریخی حقیقت واضح ہوئی کہ جدوجہد مسلسل اور استقامت ہی کے نتیجے میں قومیں منزلوں سے ہمکنار ہوتی ہیں ،اجلاس آذربائیجان کے ساتھ پاکستان اور ترکی کی حمایت کو سراہتا ہے ۔اجلاس مصر میں فوجی آمرجنرل سیسی کی طرف سے نام نہاد عدالتوں کے ذریعے اخوان رہنماؤں کی مسلسل شہادتوں پر مسلسل تشویش کااظہار کرتا ہے اور بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متوجہ کرتا ہے کہ وہ مصرمیں اس قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اجلاس بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں اور طلبہ راہنماؤں کی گرفتاریوں،عدالتی قتل کے ذریعے شہادتوں کا سلسلہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کااظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کے ان مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی اداروں کو متحرک کرے ۔اجلاس فرانس کی طرف سے ناموس رسالت ؐ پر ہونے والے گھناؤنے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے آزادی اظہار کی مادر پدر آزادی کے نام نہاد نعروں کی بنیاد پر مسلم دشمنی اسلامی شعائر اور رسالت مآب ﷺ کو نشانہ بنانا انتہائی گھناؤنا اقدام ہے پوری امت مسلمہ ناموس رسالت پر کٹ مرنے پر تیار ہے ۔اجلاس پارلیمنٹ میں فرانس کے حوالے سے قراردادوں کی مکمل حمایت اور مطالبہ کرتا ہے کہ فرانس کے صدر کی معافی تک فرانس سے جملہ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو ختم کردیا جائے اجلاس ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے اس حوالے سے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر