جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع کی زیر صدارت ذمہ داران کا خصوصی اجلاس مرکز جماعت اسلامی میں منعقد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع کی زیر صدارت ذمہ داران کا خصوصی اجلاس مرکز جماعت اسلامی میں منعقد{/AF}

گلگت،اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع کی زیر صدارت ذمہ داران کا خصوصی اجلاس مرکز جماعت اسلامی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین،صدر بزنس فورم گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس،امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت مولانا تنویر حیدری،قاری اسماعیل دیامری،قاری سیف اللہ سمیت دیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں گلگت بلتستان کے جملہ مسائل بالخصوص لوڈشیڈنگ کے حوالے سے با ت چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا واحد خطہ ہے جو پورے پاکستان سمیت وسط ایشیاء کو بجلی وافر مقدار میں فراہم کرسکتا ہے بین الاقوامی سروے کے مطابق گلگت بلتستان سے ایک لاکھ میگا واٹ سے زائد بجلی پیداکی جاسکتی ہے لیکن حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور نا اہلی کی وجہ سے غریب عوام 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں ندی نالوں پر بنائے گئے تمام پاور ہاؤسز ناکام اور کرپشن کا ذریعہ ہیں بیوروکریسی اور وزراء کے لیے سپیشل لائن کے ذریعے گھروں کو روشن کیا جارہا ہے جبکہ عام عوام اندھیروں میں زندگی بسر کررہے ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے تما م سپیشل لائنوں کو فوراً ختم کیا جائے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے تھرمل بجلی گھروں کے ذریعے عوام کو فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بجلی کے منصوبوں،ہائیڈرل پاور پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے اور عوام کو مفت بجلی فراہم کی جائے،مولانا عبدالسمیع نے کہاکہ کورونا وباء کو بنیاد بنا کر تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں ملتوی کرنے کے اقدامات قابل مذمت ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام محکموں میں فوراً بھرتیاں مکمل کی جائیں تا کہ بے روزگاری کے خاتمے میں مددمل سکے اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر