{AF}
جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،محمد تنویر انور خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،سیاسی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے امیدواران کے نام فائنل کیے مناسب وقت پر امیر جماعت اسلامی پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کریں گے،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی خدمات اور آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں ہے عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی بنیادی مسائل 5سالوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جماعت اسلامی کو جہاں بھی کوئی رول ملا تو ثابت کیا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اللہ کے نظام کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ قیوم افسر کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردار انور خان،قاضی امجد اقبال ایڈووکیٹ،قاضی آصف،آصف حیات موجود تھے،سردار عبدالقیوم افسر نے پونچھ کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کو دوہرے چیلنج کا سامنا ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائی گزشتہ 17ماہ سے سوا کروڑ لوگ شدید لاک ڈاؤن میں مشکلات کا شکار ہیں قابض ہندوستانی افواج نے قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں دوسری طرف آزادکشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانا اور اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا ہمارا بڑا ہدف ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان دونوں محاذوں پر بھرپور انداز سے کام کررہی ہے۔