گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت طے کرنے سے قبل وسیع مشاورت کی جائے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت طے کرنے سے قبل وسیع مشاورت کی جائے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ،صدر ملی یکجہتی کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت طے کرنے سے قبل وسیع مشاورت کی جائے ،آزادکشمیر ،حریت قیادت ،گلگت بلتستان اور تارکین وطن کو اعتماد میں لے کر گلگت بلتستان کے سٹیٹس کا تعین کیا جائے ،گلگت بلتستان کے سٹیٹس کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں یہ دور ہونے چاہیں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق صوبوں سے زیادہ فراہم کیے جائیں ،چار سالہ پارلیمانی رول بھرپور طریقے سے ادا کیا میرٹ کی بحالی اداروں میں اصلاح احوال اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کے لیے اداروں کو متحرک کیا ،صدر ،وزیر اعظم اور ممبر ان اسمبلی کے ہمراہ بیرون ممالک میں مسئلہ کشمیر اجاگرکرنے میں کردار ادا کیا ،تارکین وطن کو منظم اور مربوط کیا تا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی کے کارکن اپنی تنظیم کو موثر بنائیں دعوتی کام کو تیز کریں تاکہ آمدہ انتخابات میں ہماری اسمبلی میں بھرپور نمائندگی ہو گلگت بلتستان کے انتخابات میں امید ہے کہ جماعت اسلامی کی اسمبلی میں نمائندگی ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ضلع لاہور کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اعجاز کیانی،سردار مقصود طاہر، احسان اﷲ تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کیا این ٹی ایس کے ذریعے 6ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہوئے اور 73سالوں میں پہلی مرتبہ غریبوں کے بچوں کے لیے بھی سرکاری نوکریوں کے دروازے کھلے اس کے لیے ہم نے بھرپور کردار ادا کیا قرآن کی تعلیم لازمی کروائی شریعت اپیلٹ بینچز اور عالم جج کے تقرر کے حوالے سے کردار ادا کیا 13ویں آئینی ترمیم کروانے میں اہم کرداراداکیا کشمیر کونسل کے متوازی نظام کو ختم کروایا اور آزادکشمیر اسمبلی کو اختیارات دلوائے ،اداروں کے اندر اصلاح احوال کروایا ،غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر تقرریاں کروانے میں کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اس کردارکو تما م جماعتیں تسلیم کرتی ہیں اور ہماری کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ اصلاح احوال ہو انہوں نے کہاکہ اب تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے پر ہے اس لیے جماعت اسلامی کا اسمبلی میں پھر آنا ضروری ہے تا کہ موثر کردار ادا کیا جاسکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر