عبدالرشید ترابی کی آذربائیجان کے اسلام آباد میں سفیر علی علی زادہ سے ملاقات مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی آذربائیجان کے اسلام آباد میں سفیر علی علی زادہ سے ملاقات مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال{/AF}

عبدالرشید ترابی کی آذربائیجان کے اسلام آباد میں سفیر علی علی زادہ سے ملاقات مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال پرتبادلہ خیال کشمیریوں پر مظالم بند اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیاجائے ،عبدالرشید ترابی ،علی علی زادہ آذربائیجان کے سفیر نے عبدالرشید ترابی کی طرف سے آزاد کشمیراسمبلی میں آذربائیجان کی حمایت میں قرارداد پیش کرنے اور ایوان کی طرف سے متفقہ طورپر منظور ہونے پر آذربائجان کے صدر اور عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اسلام آباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات کی ،آرمینیاں کے قبضے سے نوگورنوکارباخ کو آزاد کروانے کی مبارک باد دی،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق خودارادیت فراہم کرے گاتاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،ہندوستان نہ صرف اپنے عہد سے انحراف کررہاہے کہ بلکہ اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے 73سالوں سے کشمیرپر ناجائزہ قابض ہے، گزشتہ 17ماہ سے سوا کروڑ کشمیریوں کو قید کررکھاہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں او رچارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسمبلی کے اندرقرارداد پیش کی اور ایوان نے متفقہ طورپر منظور کی اس پر ہم کشمیریوں کا شکریہ اداکرتے ہیں،انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کیا جائے،دنیا دوہرامعیار ترک کرے اور انصاف کرے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو،آذربائیجان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر