ہندوستان مسلسل سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سو ل آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان مسلسل سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سو ل آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلسل سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سو ل آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ،نہتے لوگوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر اور سیز فائر لائن پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس کا نوٹس لیں ،کشمیریوں نے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،حکومت آزادکشمیر متاثرین سیز فائرلائن کی فوری امداد کا اہتمام کرے ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں متاثرین سیز فائر لائن کو جماعت اسلامی تنہا نہیں چھوڑے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے واضح اور دوٹوک حکمت عملی تشکیل دے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سفارتی مہم تیز کرے انہوں نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کو ہندوستان ادویات تک فراہم نہیں کررہا عالمی برادری اس کانوٹس لے ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر کورونا وباء کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہو رہے ہیں حکومت ان کو بھی ریلیف فراہم کرے ،اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ رجوع الی اﷲ اور تو بہ استغفار کا اہتمام کریں اﷲ کی ناراضگی کے باعث پوری دنیا آزمائش میں مبتلا ہے اس آزمائش سے نکلنے کا واحد راستہ رجوع الی اﷲ اور توبہ استغفار ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر