کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل اسلام آباد نہیں مظفرآباد سے سامنے لایا جائے:عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل اسلام آباد نہیں مظفرآباد سے سامنے لایا جائے:عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل اسلام آباد نہیں مظفرآباد سے سامنے لایا جائے:عبدالرشید ترابی

پاکستان اور آزادکشمیر کی قومی سیاسی جماعتیں مودی کے اقدامات کے تدارک کے لیے کوئی موثر لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہیں کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے خود کردار اداکرنا ہو گا مظفرآباد: کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل صدر ملی یکجہتی کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کی قومی سیاسی جماعتیں اور حکومت 5اگست 2019ء مودی کے اقدامات کے تدار ک کے لیے کوئی موثر لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہی ہیں،دنیا کی توجہ حاصل کرنے اور آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لیے کشمیریوں کو خود کردار ادا کرنا ہو گا،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بارہا توجہ کے باوجودکوئی اجتماعی پروگرام نہ بن سکا مظفرآبادمیں ایک لاکھ لوگ جمع کرنا تھے یا لاکھوں لوگوں کو سیز فائر لائن کی طرف مارچ کروانا تھا جو نہ ہوسکا،پاور پالیٹکس کے روایتی کلچر سے بالا تر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول بنایا جائے،کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل اسلام آباد سے نہیں مظفرآباد سامنے آنا چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں پارٹیوں کی سطح پر جو بھی پروگرامات منعقد ہو رہے ہیں اس میں مسئلہ کشمیر کہیں نہیں ہے تمام پارٹیاں اپنی اپنی تقاریب میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائیں،ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا دیا جائے بیس کیمپ ہمارے پاس بہت بڑا اثاثہ ہے اس کو برؤے کار لایا جائے،دنیا میں آزادی کی تحریکوں کو اس طرح کا بیس کیمپ میسر نہیں ہے جو تحریک آزادی کشمیر کو میسر ہے ہم اس بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنا کرآزادی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں نے مشاورت کر کے وزیر اعظم آزادکشمیر کو یہ مینڈیٹ دیاتھا کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے لائحہ عمل اور سرگرمی دیں لیکن ابھی تک نہ کوئی لائحہ عمل سامنے آیا اور نہ ہی کوئی بڑی سرگرمی ہو سکی یہ کشمیری قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے عالمی محاذپر تارکین وطن کی کوششوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی محاذ پر کشمیریوں کے پاس ایک بڑی قوت تارکین وطن کی صورت میں موجود ہے جو بھرپو ر انداز سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکررہے ہیں ان کوششوں اور کاوشوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی قیادت باہم متحداور متفق ہو کر کشمیرکی آزادی کا لائحہ عمل دے گی تو ہم اس قابل ہوں گے کہ پاکستان کی قومی جماعتوں اور حکومت کو بھی اس لائحہ عمل پر جمع کرسکیں پاکستان کے اندر جو حالات ہیں وہ تشویشناک ہیں ان حالات میں قیادت کی ذمہ داری ہے دوچند ہوجاتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر