عبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے نومنتخب چیف منسٹر،سپیکر،اپوزیشن لیڈر سمیت ممبران اسمبلی کو مبارکباد

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے نومنتخب چیف منسٹر،سپیکر،اپوزیشن لیڈر سمیت ممبران اسمبلی کو مبارکباد {/AF}

اسلام آباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے نومنتخب چیف منسٹر،سپیکر،اپوزیشن لیڈر سمیت ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جملہ صلاحیتیں خطے کی تعمیر وترقی اور اسلام کے عادلانہ، فلاحی معاشرہ کے قیام اور کشمیر کی آزادی کے لیے برؤے کار لائیں گے،سوا کروڑ مقبوضہ کشمیر کے یرغمال عوام توقع رکھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی نو منتخب اسمبلی اپنے افتتاحی اجلاس ہی میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ قرارداد پاس کر کے کشمیریوں کویہ پیغام دیں گے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے کردار ادا کریں،ریاست کے دونوں آزاد خطے بطور بیس کیمپ اس بات کے مکلف ہیں کہ اس اہم مرحلے پر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو آزاد ی دلائیں ریاست کے آزاد خطوں کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ابھی تک ہندوستان کی غلامی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ اور ممبران اپنا کردار ادا کریں گے تو مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی حوصلہ ملے گا اور ان کی آزادی کی تحریک منزل تک پہنچے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر