سینیٹرسراج الحق سے عبدالرشید ترابی اور فہیم کیانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

{AF}abdul rasheed turabi سینیٹرسراج الحق سے عبدالرشید ترابی اور فہیم کیانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات{/AF}

 مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال پوری پاکستانی قوم صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی:سراج الحق تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی کرنے والے نشان عبرت بنے ہیں جماعت اسلامی کسی کو کشمیریوں سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی لاہور(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تارکین وطن اور تحریک کشمیر برطانیہ نے سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں پوری قوم تارکین وطن اور تحریک کشمیر برطانیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے نریندرمودی ظلم اور تشدد سے کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے دور نہیں کرسکتا کشمیرکی آزادی پر مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح سورج کے طلوع ہونے کا یقین،جماعت اسلامی پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے پاکستان کے حکمران یادرکھیں کہ جنہوں نے بھی کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کی وہ نشان عبرت بنے ہیں،حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے روڈ میپ دینے میں ابھی تک ناکام ہے حکمران اس حساس اور پاکستان کی سلامتی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کریں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مشترکہ کشمیر پالیسی تشکیل دیں حکومت چاہے کسی کی بھی لیکن کشمیر پالیسی ایک ہی ہونی چاہیے اس پر پوری قوم کا اتفاق ہے جماعت اسلامی روز اول سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ صبح آزادی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے نریندرمودی کے مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے سفارتی مہم جارحانہ انداز سے چلائی جائے تو مودی بے نقاب ہوسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم حکمرانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ مزید خاموش نہ رہیں پانی سر سے گزر رہا ہے مودی نے چند ماہ میں 20لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کشمیر میں لا بسائے ہیں اور اس کا ہدف ہے کہ یہ تعداد 50لاکھ سے زیادہ کی جائے مظالم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری اس وقت متحرک ہو گی جب اسلام آباد متحر ک ہو گا اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سرگرمیوں بارے آگاہ کیا اس موقع پر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا وفد میں راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر