{AF}
حق خودارادیت اور وحدت کشمیرپر پوری قوم متحد اور متفق ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حق خودارادیت اور وحدت کشمیرپر پوری قوم متحد اور متفق ہے،حق خودارادیت سے انحراف اور تقسیم کشمیرکی کوئی سازش شہداء کے خون سے غداری ہوگی،گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر حکومت پاکستان اور وفاقی وزراء کی مسلسل مداخلت پوری انتخابی عمل کو مشکوک بنارہی ہے،عین انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا گلگت جاکر صوبے کا اعلان کرنا انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے مترادف ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا،6نومبر کے شہداء کا خون آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،6نومبر بھارت کے انتہاپسندوں کاچہرہ دنیا نے دیکھا،چند دنوں میں 3لاکھ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیااور لاکھوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبورر کیاگیا،کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،شہداء کا خون نہ صرف کشمیرکی آزادی بلکہ ہندوستان کے اندر دیگر ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گا،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کوصوبے سے زیادہ باعزت اور باوقار اسٹیٹس دلوانے کی کوشش کررہی ہے ،ان اخیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مشاورت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے گفتگوکی ، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی علمبردار ہے ،جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات کے عمل میں موجود ہے ،انھوں نے خبردار کیاکہ مداخلت کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور متعلقہ ادارے اور چیف الیکشن کمیشنر اس کاسختی سے نوٹس لیں،یہ حساس خطہ ہے اس کی حساسیت کو پیش نظر رکھا جائے ،انھوں نے کہاکہ چھ نومبر کو کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں یوم شہداء جموں مناتے ہیں اور اس دن تجدید عہد کاجاتاہے کہ کشمیری اپنی آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے پانچ لاکھ شہداء کو خون پیش کیاہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔