جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے اﷲ تعالیٰ نے نبی ؐ کو مکمل ضابطہ حیات دے کر معبوث فرمایا جو قیامت تک کے لیے نوع انسانی کی دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا ضامن ہے ،ہماری کامیابی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے ہی میں مضمر ہے،سینئر مدرس سردار ذاکر حسین اور پیما کے سابق صدر ڈاکٹر صادق حسین اپنے اپنے دائرے میں حقیقی داعی کا کردار ادا کرتے ہوئے اﷲ کے پاس چلے گئے ، ڈاکٹر صادق مرحوم بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے وہ تحریک اسلامی کی ایک حلیم طبع ویژنری قیادت تھے علم و عمل میں بلند مقام حاصل تھا محبت،خلوص،ہمدردی،ایثار،قربانی اور حکمت و بصیرت جیسی خصوصیات ان کی شخصیت میں بدرجہ اتم موجود تھیں وہ ایک فکر مند داعی تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا طویل حصہ اقامت دین کی جدوجہد میں گزارا اﷲ پاک مرحوم کی دینی وملی خدمات کو شرف قبولیت بخشے،سردار ذاکر حسین مرحوم نسل نو کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرت و کردار کی تعمیر کا اہتمام بھی کررہے تھے جماعت اسلامی ان کے مشن کی امین ہے جب تک اﷲ کا دین یہاں غالب نہیں ہوجاتا جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ کوششیں اور کاوشیں کیں اور کررہی ہے ،انتخابات میں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی صوبے سے زیادہ باعزت اور باوقار نظام دلوائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئر مدرس سردار ذاکر حسین کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انورسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کی سربلندی اور قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے میدان میں ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں مہلت عمل تیز ی سے ختم ہو رہی ہے ہم سب نے ایک دن اﷲ کے حضور پیش ہونا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اﷲ کی خوشنودی ہمارا نصب العین ہو نا چاہیے اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے اور ساتھ کتابیں نازل کیں تا کہ انسانوں کی راہنمائی کی جاسکے ہمارے پاس اﷲ کی مقدس کتاب قرآن پاک اور نبی آخرالزمان ؐ کی سیرت موجود ہے قرآن کا مطالعہ روزانہ کی بنیادپرکیا جائے اور اس پر عمل بھی کیا جائے نبی ؐ کی سیرت ہمارے لیے نمونہ ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد نے یہ خطہ اس لیے آزاد کروایا تھا کہ یہاں اﷲ کا نظام قائم ہو گا اور لوگ اﷲ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں گے بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی لوگ اسی لیے قربانیاں دے رہے ہیں کہ وہ اﷲ کے نظام کو غالب اور قائم کرسکیں بد قسمتی سے وہ نظام غالب نہ ہوسکا جماعت اسلامی اس کے غلبے کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اس مشن کو لے کر نکلیں ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچ کر اﷲ کا پیغام پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر