نریندرمودی جموں کی طرح ایک اور بڑا انسانی سانحہ رونما کرنے کی سازش کررہا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندرمودی جموں کی طرح ایک اور بڑا انسانی سانحہ رونما کرنے کی سازش کررہا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی جموں کی طرح ایک اور بڑا انسانی سانحہ رونما کرنے کی سازش کررہا ہے جس طرح جموں میں چند دنوں میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا اسی طرح ایک اور بڑا سانحہ ہونے جا رہا ہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے پوری قوم جہاں جہاں ہے وہ یوم شہداء جموں منارہی ہے تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ خراج تحسین کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اس موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ورچول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر فہیم کیانی،لادرڈ قربان،الطاف بٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں کا حق مزاحمت بحال ہونا چاہیے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر نریندرمودی بے نقاب ہو چکا ہے حکومت پاکستان سفارتی سطح پر سرگرمیوں کو تیز کرے تا کہ کشمیر کی آزادی منزل سے ہمکنار ہو سکے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مودی صحافیوں ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے جو پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر