{AF}
جماعت اسلامی وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ،سردار اعجاز افضل خان{/AF}
میرپور (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوا ہے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اﷲ ہے ،جماعت اسلامی اس خطہ میں اسلامی نظام کے مکمل نفاذ اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی یوتھ جماعت اسلامی کا بازو شمشیر زن ہے بھارت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کی سازش ہے کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جاے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس اور یوم شہدائے جموں کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر ریاض احمد ،جے آئی یوتھ پاکستان کے نائب صدر مولانا محمد الطاف ،جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل خالد محمود زیدی ،ذوالقرنین بٹ اورجلال احمد نے بھی خطاب کیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ شہدائے جموں نے اپنے مقدس خون سے آزادی کی جس شمع کو روشن کیا تھا اسے بجھنے اور کسی کو شہداء کے مقدس لہو سے غداری نہیں کرنے دیں گے پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں آج کشمیری عوام پاکستان سے ملنے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش رہے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے مسلسل بے حسی کی کیفیت ہے سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ کردار ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور یہ متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے اس تناظر میں دیکھا جاے تو گلگت بلتستان کو پاکستان صوبہ نہیں بنا سکتا وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے اگر بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی سازش کی ہے اور وہاں ہندوؤں کو بسایا جارہا ہے اگر یہاں سے بھی پاکستان اس طرح کے اقدامات اٹھائے جس طرح گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دفن کیا جارہا ہے تو یہ اقدام خود پاکستان کے لیے بہت نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی آج بھی پاکستان سے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں سردار اعجاز افضل خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ کو کامیاب کنونشن کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمارے سروں پر کرپٹ نظام مسلط ہے اس نظام کو تبدیل کرکے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کرنا ہے یوم شہدائے جموں کے موقع پر ہم ان عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنا گرم گرم لہو پیش کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر ہمارے بزرگ و جوان قربانیاں دے رہے ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے 22 لاکھ ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی بات کی ہے لیکن کشمیری ایسا کسی کو نہیں کرنے دیں گے اس دھرتی پہ اب نہ کوئی خان آئے گا نہ سلطان بلکہ رب کی دھرتی پر رب کا نظام آئے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری تاریخ ساز قربانیاں پیش کرچکے ہیں اشرف صحرائی نے اپنے جوان بیٹے کو پیش کیا برہان وانی کی عظیم شہادت نے کشمیریوں کو نیا ولولہ دیا ہے گلگت بلتستان کو کشمیر سے کاٹنے کی سازش ہورہی ہے یہ اقدام کشمیر کی تحریک کے لیے نقصان دہ ہے آنے والے دنوں میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے جاگنے اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے متحد و منظم ہوکر تحریک آزادی کشمیر کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنا دیں ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی آزادی کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اس نسل کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا نہ ہم کسی کو کشمیر سے بے وفائی کرنے دیں گے جو غداری کرے گا اس کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کردی جاے گی جماعت اسلامی یوتھ زندگی کے ہر میدان میں نوجوانوں کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دے گی میرپور کے عوام مسائل سے دوچار ہیں حکمرانوں نے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا کیا ہے جماعت اسلامی یوتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کررہی ہے ہم عوام کی محرومیوں کو ختم کریں گے ظلم و نا انصافی کے نظام کو ختم کرکے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کریں گے مقررین نے کہا کہ عوام غربت مہنگائی بیروزگاری کا شکار ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق نے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق نے کہا کہ آزادکشمیر میں تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی نوجوان منظم ہوکر آگے بڑھیں اور ملک سے کرپٹ نظام کو ختم کرکے دم لیں گے ،انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے گلگت بلتستان کے اندر انتخابات ہورہے ہیں لیکن مرکزی حکومت اپنے تمام وسائل کے ساتھ وہاں انتخابی نتائج تبدیل کررہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں نثار احمد شائق نے کہا کہ آزادکشمیر میں تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی نوجوان منظم ہوں آگے بڑھیں اور ملک سے کرپٹ نظام کو ختم کرکے دم لیں گے ، اس موقع پرجماعت اسلامی یوتھ کے راہنماؤں بشیر احمد شگو، ذوالقرنین بٹ جلال احمد خان ،چوہدری سعود اقبال ،انجینئر، سہیل حسن ،تجمل حسین ،چوہدری امان اﷲ مانی ،راجہ حسیب ،انوار الحق ،عامر مغل قاضی عدیل، محمد زرداد ،محمود احمد ، مولانا اسماعیل ،عدیل طفیل ،اویس شبیر اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ یونیورسٹی کے ناظم احمد بلال ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپور مقام اور دیگر نے شرکت کی۔