جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

گلگت (پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے ،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق تقریروں سے نہیں عملی طور پر دینے کی ضرورت ہے ،جماعت اسلامی مسلسل گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،کشمیرکی آزادی اور آزاد خطوں کی خوشحالی ہمارا منشور ہے ،گلگت بلتستان کے عوام کو ڈیمز کی رائلٹی فراہم کی جائے ،ملازمتوں میں مقامی لوگوں کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں تا کہ یہاں کے لوگ مستفید ہو سکیں ،مقبوضہ کشمیر کے بھائی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں دونوں آزاد خطوں کے باسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں ،یہاں کے عوام نے قربانیاں دے کر اس لیے آزادی حاصل کی تھی کہ یہاں اﷲ کا نظام قائم اور غالب ہو گا بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی لوگ اسی لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں کہ اسلامی نظام غالب ہو ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار،مولانا عبدالسمیع ،حبیب الرحمان ،نظام الدین ،تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں جماعت اسلامی اسمبلی میں پہنچ کر زیادہ موثر انداز سے عوام کے مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں ہو گی وقتی نعروں اور وعدوں پر عوام اعتماد نہ کریں یہ آزمائے ہوئے لوگ ہیں جنہوں نے 73سالوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کریں گے عوام کی فلاح وبہبود اور علاقے کی تعمیر وترقی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کی خدمات لوگوں کے سامنے ہیں اگر حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم یہ کام کرسکتے ہیں تو حکومت میں جا کر اور زیادہ موثر انداز سے لوگوں کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر