گلگت بلتستان کے عوام جعلی اعلانات اور جھوٹے وعدے کرنے والوں بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidگلگت بلتستان کے عوام جعلی اعلانات اور جھوٹے وعدے کرنے والوں بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

گلگت(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام جعلی اعلانات اور جھوٹے وعدے کرنے والوں بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے مسلسل ہرفورم پر جنگ لڑرہی ہے گلگت بلتستان کے عوام اس موقع پر جماعت اسلامی اور اس کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھرپور انداز سے ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائیں تا کہ عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلی میں عوام کی حقیقی ترجمانی کریں ،کشمیرکی آزادی اور آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ہدف ہے ،جماعت اسلامی بحیثیت جماعت صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں عوام کی بے پناہ خدمت کررہی ہے پورا گلگت بلتستان اس بات کا گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے آزمائش کے مرحلے پر سب سے پہلے عوام کے پاس پہنچی اور ریلیف فراہم کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران اور شہر کے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،مرکزی نائب امیر ارشدندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار،مولانا عبدالسمیع ،نظام الدین ،تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ گلگت بلتستان پسماندہ علاقہ ہے اس کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی قیادت اور پارٹیاں ہیں ان روایتی پارٹیوں کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق صرف انتخابات کے موقع پر یاد آتے ہیں انتخابات کے علاوہ ان پارٹیوں کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بجائے لوٹ مار زیادہ عزیز رہتی ہے ،بے روزگاری،ظلم و ناانصافی،کرپشن نے ہمارے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھی دی ہیں اور یہ روایتی پارٹیاں اس کی ذمہ دار ہیں عوام ان کے خلاف فیصلہ دیں تا کہ یہ خطہ ترقی کرسکے اور عوام کے مسائل حل ہوں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر