{AF}
سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر ڈاکٹر خالد محمود خان،عبدالرشید ترابی ،اعجاز افضل خان و دیگر کا اظہار تعزیت{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے اظہار تعزیت کیا ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ تحریک آزادی کے پشتیبان سراج الحق کی والدہ کی وفات کا صدمہ ہوا اﷲ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دریں اثناء جماعت اسلامی کے قائدین نے جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری کے چچا اور سابق امیر ضلع زاہد الحسن چودھری کے والد کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا ۔