مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

لندن(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں ،گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے شروع دن سے میدان عمل میں ہے گلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیاجائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے 5اگست کے اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 14ماہ سے یرغمال ہیں نریندرمودی نے جو اقدامات کیے اس کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے مودی کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے حوالے سے اقدامات سوچ سمجھ کر کرے تا کہ نریندرمودی کے اقدامات کو جواز فراہم نہ ہو اس حوالے سے آزادکشمیر گلگت بلتستان اور حریت قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے ،کشمیری وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے کشمیریوں نے استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے کشمیری اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کے اس حق کو ساری دنیا نے تسلیم کررکھا ہے اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو یہ حق دلوائے تا کہ کشمیری آزاد انہ رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں مایوسی کا پیغام جائے اہل کشمیر اﷲ کے بعد پاکستان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر