{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے گھناؤنی سازش کررہا ہے،نورالباری {/AF}
بھمبر(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے گھناؤنی سازش کررہا ہے عالمی اور اسلامی برادری اس کا نوٹس لے ،نریندرمودی نے 5اگست کے بعد پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے ،سوا کروڑ کشمیری گزشتہ 14ماہ سے جیل میں قید ہیں 15لاکھ قابض بھارتی افواج کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ وہ جس طرح چاہیں مظالم کے پہاڑ توڑیں ،جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ،کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر تک پہنچائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم ،امیر ضلع فرید چوہدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی محض سیاسی جماعت نہیں ہے یہ اﷲ کے دین کے غلبے کی تحریک ہے جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اﷲ کے پیغا م کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچانے کی تحریک ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن خود بھی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور اﷲ کی مخلوق کو بھی اس کی دعوت دیں کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ۔