{AF}
گلگت بلتستان تاریخی طور ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے،یہ خطہ مجاہدین آزادی نے لازوال قربانیاں پیش کرکے آزاد کروایا ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان تاریخی طور ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے،یہ خطہ مجاہدین آزادی نے لازوال قربانیاں پیش کرکے آزاد کروایا ہے،معاہدہ کراچی کی روح سے حکومت آزادکشمیر نے عارضی طور پر اس علاقے کا انتظام و انصرام حکومت پاکستان کے سپرد کیا تھا،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک باوقار اور بااختیار نظام حکومت دے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینلز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شروع دن سے یہ کوشش کررہی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں چونکہ یہ خطہ کشمیر کا حصہ ہے اورکشمیر کا بڑا حصہ ابھی تک دشمن کے قبضے میں ہے اس کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس علاقے کا سٹیٹس تبدیل کیے بغیر یہاں کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں،انہوں نے کہاکہ کشمیری قیادت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لیے بغیر اس خطے کے آئینی سٹیٹس میں تبدیلی سنگین مضمرات کا باعث ہو گی اور تقسیم کشمیر قبول کرنے کے مترادف ہو گی بین الاقوامی سطح پر ہمارے تاریخی موقف کو بھی متاثر کرے گی اس لیے اجلت میں فیصلے کرنے کی بجائے اصل سٹیک ہولڈز سے مشاورت کا اہتمام کیا جائے ورنہ کشمیر کاز اور پاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل سنگین تر ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کی پالیسیاں دباؤ یا خوف کی وجہ سے نہ بنائی جائیں بلکہ اپنی سلامتی کو پیش نظر رکھ کر وضع کی جائیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہاں کے عوام اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں حکومت پاکستان نریندرمودی کے جارحانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف واضح اور ٹھوک پالیسی اپنائے نریندرمودی کے جنگی جرائم دنیا کے سامنے بے نقاب کیے جائیں اور اس کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کی جائے۔