{AF}
مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں ،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل و امیدوار قانون ساز اسمبلی کوٹلی شہر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں ،گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین بارے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائے ، 5اگست کے مودی کے اقدامات کی وجہ سے نریندرمودی پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے ،حکومت پاکستان ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے ہندوستان کے موقف کو تقویت ملے اور ہندوستان دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرے ،گلگت بلتستا ن کے عوام کو حقو ق ملنے چاہیں اس کے ہم سب حامی ہیں لیکن کشمیریوں کے عالمی سطح پر موقف کو نقصان نہ پہنچے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر کے سوا کروڑ عوام 15لاکھ قابض افواج کی قید میں ہیں ان کو آزاد کروانا پاکستان کی ذمہ داری ہے نریندرمودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کررہا ہے اور پاکستان کی طرف سے وہ جواب جو ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مایوسی کا پیغام جارہا ہے ان حالات میں گلگت بلتستان کے حوالے سے فیصلہ کرنا مزید مایوسی کا پیغام نہ جائے ۔