{AF}
سیز فائر لائن پربلا اشتعال فائرنگ ہندوستان کے جنگی جنون اور خطرناک عزائم آشکار ہو رہے ہیں ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن پربلا اشتعال فائرنگ ہندوستان کے جنگی جنون اور خطرناک عزائم آشکار ہو رہے ہیں ،سیز فائر لائن پر بھارت معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کررہا ہے حکومت اس حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام ہے ،ہندوستان روزانہ خلاف ورزیاں کررہا ہے جس سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں پاکستان اس کا موثر جواب دے تا کہ ہندوستان کو آئندہ جرات نہ ہو کہ وہ سول آبادی کو نشانہ بنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی میں مسلسل سیز فائر لائن پر فائرنگ کررہا ہے اقوام متحدہ بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے حکومت پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے انہوں نے کہاکہ حکومت سیز فائر لائن پر شہید ہونے والوں کے لیے معمولی معاوضہ دے کر مذاق کررہی ہے جس طور متاثرین کی مد د ہونی چاہیے وہ نہیں ہو رہی ،انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل فائرنگ بڑی جنگ کا باعث بن سکتی ہے تحریک آزادی کے لیے کنٹرول لائن پر بسنے والوں نے بے شمار قرنیاں پیش کی ہیں ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی مقبوضہ کشمیر کے عوام جس جرات کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں حکمران بھی اسی جرات اور بہادی کا مظاہرہ کریں تو کشمیر کی آزادی کی منزل قریب تر آسکتی ہے اس موقع پر انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی طرف سے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینا خوش آئندہے اہل کشمیر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان کے وزیر اعظم اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان بھی ترکی کے صدر کی تقلید کریں ۔