راجہ ظفر الحق سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان بارے امور پر تبادلہ خیال

{AF}abdul rasheed turabiراجہ ظفر الحق سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان بارے امور پر تبادلہ خیال {/AF}

 کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت اور اداروں کو اس کا ادراک ہونا چاہیے،راجہ ظفر الحق حکومت پاکستان کشمیر پالیسی اور حکمت عملی میں کمزوری پیدا نہ ہونے دے،عبدالرشید ترابی اسلام آباد( پ ر) چیئرمین مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفر الحق سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی ملاقات ،کشمیر کی تازہ ترین صورت حا ل اور گلگت بلتستان بارے امور پر تبادلہ خیال، عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ 5اگست کے بعد نریندرمودی کے پے در پے اقدامات تشویشناک ہیں عالمی سطح پر ذرائع ابلاغ اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھارت کے ان اقدامات کی مذمت کی گئی دنیا نے کشمیر بارے دلچسپی کا اظہار کیا اور کررہی ہے اس تاریخی موقعے سے حکومت پاکستان استفادہ کرے ،حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے ذریعے حق خودارادیت پر قائم رہے ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر ریاست کے آزاد خطے ہیں ان کو با وقار با اختیار نظام حکومت اور وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،حکومت پاکستان کوئی ایسی بے تدبیری نہ کرے جس سے اس اصولی موقف میں دراڑیں پیدا ہوں اور عالمی سطح اور سفارتی سطح پر مشکلات میں اضافہ ہو ،اہل پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،قومی اسمبلی ،سینیٹ نے کئی بار مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت اور اداروں کو ادراک ہونا چاہیے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے سوا کروڑ لوگ گزشتہ 14ماہ سے یرغمال ہیں قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں پاکستان سے بے پناہ محبت کا اظہار کررہے ہیں ان کی پاکستان سے توقعات وابستہ ہیں یہاں کی حکومت اور سیاسی قیادت متحد اور منظم ہو کر کشمیریوں کی پشتیبانی کرے ،حکومت پاکستان کی پالیسیوں اور حکمت عملی میں کمزوری پیدا نہ ہو تا کہ وہاں حوصلے کا پیغام برقرار رہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر