کشمیر کی آزادی کے لیے عمران خان کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی روشنی میں جامع پالیسی تشکیل دے کرعملی اقدامات کیے جائیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیر کی آزادی کے لیے عمران خان کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی روشنی میں جامع پالیسی تشکیل دے کرعملی اقدامات کیے جائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

ریڑھ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عمران خان کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی روشنی میں جامع پالیسی تشکیل دے کرعملی اقدامات کیے جائیں،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اﷲ ہے ،بابر قادری ایڈووکیٹ جیسے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کا خون ہم پر قرض ہے ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو با ہم مربوط کر کے با اختیار اور با وقار نظام حکومت تشکیل دیا جائے جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث ہو ،گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو تبدیل کیے بغیر وہاں کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں ،قرآن وسنت کی روشنی میں زندگیاں گزاریں گے تو دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں گے ،اختر ربانی مرحوم نے اﷲ کے دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کی جو قابل تحسین ہے ،اختر ربانی مرحوم کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے مودی نے جس ایجنڈے پر الیکشن لڑا تھا اُس نے کشمیریوں کے آئینی تشخص کا خاتمہ کر کے اپنا ایجنڈا پورا کیا جسے کشمیری کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے ، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں گوکہ گلگت بلتستان کی ساری سیاسی جماعتیں صوبائی سیٹ اپ کے لئے مطمئن ہیں لیکن جماعت اسلامی اس موقف کی حمایت نہیں کرتی اور نہ کریں گئے ہندوستان آزاد کشمیر پر بھی حملے کا خواب دیکھ رہا ہے اگر اُس نے یہ حماقت کی تو غزوہ ہند کی شروعات بھی یہاں سے ہو گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے راہنما اختر ربانی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تعزیتی ریفرنس کی صدارت سردار حیات خان نے کی،تعزیتی ریفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع باغ تنویر انور خان، ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن سید ظہیر گردیزی، سینئر معلم سردار عزیز خان، حرا پبلک سکول ریڑہ کے بانی سردار آفتاب، جماعت اسلامی یوتھ راولپنڈی کے رہنما تسیم اعظم، جماعت اسلامی پونچھ ڈویژن کے صدر سردار انور، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سردار حقیق، انجمن تاجران ریڑہ کے صدر سردار جنت حسین خان، آمین انقلابی، جے کے ایل ایف ضلع باغ کے صدر جہانگیر مرزا، جے کے نیپ کے سابق ضلعی صدر ناصر آکاش، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار سرفراز، محمد یونس خان،جے آئی یوتھ حلقہ شرقی کے صدر فرخ خلیل معروف شاعر سردار سلیم غالب، عثمان حیات ،اکرم کاشر نے خطاب کیا ،مقررین نے سردار اختر حیات کی سیاسی سماجی خدمات کو زبردست الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا ،امیر جماعت ضلع باغ تنویر انور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار اختر حیات(مرحوم) بہت ہی ملنسار اور نفیس شخصیت کے مالک تھے وہ اسلامی تحریک کے ایک سچے سپاہی تھے اُن کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بدقسمتی سے آج ہمارا معاشرے میں نظام حکومت ایسا ہے جس میں ناانصافی کا بول بالا ہے ہمیں ایسا نظام حکومت چاہیے جس میں مکمل اسلامی نظام نافذ ہو،ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن سید ظہیر گردیزی نے اُن کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم بیرون ملک سے بھی ہمیشہ اپنے حلقے کی تعلیمی پسماندگی کے لئے فکر مند رہتے تھے اور اُن ہی کی کاوشوں کے نتیجے میں ہم نے حلقہ شرقی میں مزید چار سکول دئیے تھے۔اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے مرحوم کے والد، بھائی اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے دراجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا کی سب سے تلخ حقیقت موت ہے جس کا ذائقہ ہر نفس نے چکھنا ہے اختر حیات جوانی کے ایام میں ہی رحلت فرما گئے یقینا اُن کا سانحہ ارتحال ورثا کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے لئے بھی کسی کرب سے کم نہیں۔ مرحوم کا تعلق اُس اسلامی تحریک سے تھا جو ہزاروں شہداء کی وارث ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر