{AF}
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان گلگت بلتستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان گلگت بلتستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ،آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کی قیادت کو بھی دعوت دی جائے ،مشاورت سے گلگت بلتستان کے آئینی سٹیٹس بارے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی ،جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،بابر قادری ایڈووکیٹ کی طرح ہزاروں نوجوانوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا کشمیر آزاد ہو گا ،نریندرمودی نے جنگ مسلط کررکھی ہے حکوت پاکستان اس کا موثر جواب دے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے ایسا نظام دیا جائے جو تحریک آزادی کی تقویت کا باعث بنے ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو نصان پہنچے ،نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے جو تقریر کی اس کی ہم تحسین کرتے ہیں لیکن حالات تقریروں سے آگے نکل گئے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کیا جاسکے ۔