{AF}
جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی،مولانا عبدالسمیع {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین و نامزد امیدوار مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی،ظلم نا انصافی،رشوت،کرپشن اور سفارش کے کلچر کو ختم کریں گے،نظام عدل قائم کریں گے انصاف لوگوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کی سب سے زیادہ جدوجہد کی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 73سال سے ظلم اور ناانصافی کا شکارہیں چند شخصیات بیس بد ل بدل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اسلام آباد کی بے جا مداخلت سے عوام کو آزادانہ رائے عہی کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے میں دشواری ہے اسلام آباد کی مداخلت بند ہونی چاہیے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کریں،صاف اور شفاف انتخابات ہی خطے میں امن اور خوشحالی لاسکتے ہیں دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومت لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کرتی جماعت اسلامی کے پاس امانتدار،دیانتدار اور جرات مند قیادت ہے ہم ہی حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے ہر آزمائش اور مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کی ہے اس کو ریلیف فراہم کیا ہے اگر حکومت کے وسائل ہمارے پاس آجائیں تو ہم گلگت بلتستان کو خوشحال اور اسلامی ریاست بناسکتے ہیں۔