{AF}
ہٹلر ثانی مودی کے خطرناک عزائم کو دنیا میں بے نقاب کیے جائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
کوٹلی(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہٹلر ثانی مودی کے خطرناک عزائم کو دنیا میں بے نقاب کیے جائیں،تحریک کشمیر برطانیہ اور تحریک کشمیر یورپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ،برطانیہ اور یورپ میں تحریک کشمیر برطانیہ نے نوجوانوں اور اہل دانش کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،محمد غالب،فہیم کیانی،لقمان زاہدسمیت سارے قائدین نے بھرپور کردار ادا کیا ،نریندرمودی کے حالیہ اقدامات سے جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہو گی ،عالمی برادری اس نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کروائے ،کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،ان کی کاوشوں کی پوری قوم تحسین کرتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما لقمان زاہد کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شریک شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما لقمان زاہد،قدیر چوہدری،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی،عابد خواجہ،انعام الحق سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اورسیز کشمیری ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کررہے ہیں ان کی کاوشوں کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ 15ماہ سے قیامت برپا ہے قابض بھارتی افواج مظالم کی انتہا کررہی ہیں لیکن کشمیریوں کے پائے استقامت میں کمزوری نہیں آئی کشمیریوں کی استقامت ہندوستان کو ٹکڑ ے ٹکڑے کر دے گی کشمیری آزادی کے لیے لڑرہے ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،وزیر اعظم پاکستان تقریریں تو اچھی کرتے ہیں فالو اپ حکمت عملی کمزور ہے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے اہم دارلحکومتوں میں جانے کی ضرورت ہے تا کہ ان کو کشمیریوں کی پشت پر لایا جائے ۔