جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امن اور خوشحالی کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امن اور خوشحالی کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

لندن(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امن اور خوشحالی کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی ،کشمیر کی آزادی اور آزاد خطوں کی خوشحالی ہمار ا ہدف ہے ،نریندرمودی نے سوا کروڑ کشمیریوں کو 15ماہ سے یرغمال بنایا ہوا ہے ان کی آزادی کے لیے عالمی برادری عملی اقدامات کرے ،حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنائے ،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے اور کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کا حل اﷲ نے قرآن میں ہے ،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ،جب امت قرآن وسنت پر عمل پیرا تھی تو عروج پر تھی جب امت نے قرآن وسنت کو چھوڑا تو وہ زوال کا شکار ہوئی ،آج بھی ہم قرآن وسنت کو اپنائیں تو عروج حاصل کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار میدان میں اتا ر دئیے ہیں عوام امانتدار اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرے یہی آپ کے مسائل حل کریں گے جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے جب بھی قدرتی آفت ٹوٹ پڑتی ہے تو جماعت اسلامی کے رضا کار آگے بڑھ کر اپنے عوام کی مدد کرتے ہیں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو ہم عوام کے بنیادی مسائل 5سال میں حل کردیں گے ہمارے ممبر ان اسمبلی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں آزادکشمیر اور پاکستان کے اندر ہمارے ممبران کی شاندار کارکردگی کا اعتراف برملا لوگ کررہے ہیں اس لیے ہم قوم سے یہ کہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی پر اعتماد کرے ہم اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا نظام قائم کریں گے نظام عدل کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر